UrduPoint:
2025-08-06@03:11:23 GMT

فیصل آباد میں مل ورکر نے کرسی مار کر دوسرے کو قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

فیصل آباد میں مل ورکر نے کرسی مار کر دوسرے کو قتل کردیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد کھرڑیانوالہ میں جھگڑے کے دوران ایک ورکر نے کرسی مار کر دوسرے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں جنڈ والی روڈ پر واقع صداقت ٹیکسٹائل مل میں ورکر نے مبینہ طور پر لڑائی جھگڑا کے دوران کرسی مار کر ساتھی ورکر رزاق کو قتل کردیا۔مبینہ طور پر صداقت ٹیکسٹائل مل کے یونٹ نمبر 10 میں دوران کام 2 مشین آپریٹرز کا آپس میں جھگڑا ہوا اور اس دوران ایک ورکر نے اپنے ساتھی ورکر کو کرسی دے ماری جو اس کے دل پر لگنے سے 151 ونجواں کا رہائشی 38 سالہ ورکر رزاق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

شاہ فیصل کالونی میں دردناک حادثہ، ریڈ بس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

کراچی:

شاہ فیصل کالونی پل پر پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں اور ان کی کم سن بیٹی زخمی ہوگئیں۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کی جانب جانے والے پل سے نیچے اترتے وقت خاتون کا برقعہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد بس ڈرائیور بس کو جائے وقوع پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریڈ بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور پیپلز بس سروس سے ڈرائیور کی  تفصیلات حاصل کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی لاش اور بچی کو زخمی حالت میں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 30 سالہ اقرا اور 5 ماہ کی بچی کی شناخت صبیحہ خالد کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ خاتون کی لاش کا میڈیکل معائنہ کیا گیا۔ 

ایس ایچ اوتھانہ شرافی گوٹھ نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع اتوار کو شام تقریباً 6:40 بجے موصول ہوئی، ابتدائی اطلاعات میں خاتون کے چنگچی رکشے سے گرنے کا ذکر تھا، تاہم تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھیں اور چین میں برقعہ پھنسنے کی وجہ سے حادثہ  پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفیہ کے اہل خانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان چھیپا ویلفیئر چوہدری شاہد کے مطابق حادثے کے سبب متوفیہ خاتون کے سر پر شدید نوعیت کے زخم آئے جبکہ شیر خوار بچی کے جسم پر بھی مختلف حصوں پر خراشیں آئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
  • پاکستان: گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کرتی لیڈی ہیلتھ ورکر
  • آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود خان اچکزئی
  • پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی، گنڈا پور اسلام آباد نہیں آئیں گے، تیمور سلیم جھگڑا
  • بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
  • فیصل آباد: کھانے میں تاخیر پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا
  • شاہ فیصل کالونی میں دردناک حادثہ، ریڈ بس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق
  • پانامہ کے جزیرے پر بندروں نے ساتھی بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا
  • اسرائیل کے ساتھی یمن کے نشانے پر
  • ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی