شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مثالی تعلقات ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان آئیڈیل تعلقات قائم ہیں اور دونوں کی قیادت میں سول ملٹری ہم آہنگی مثالی انداز سے جاری ہے اور میں اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اڑھائی 3 سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سے حادثات ٹل سکتے تھے۔ دیر آید درست آید اب یہ ماڈل خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ، آرمی چیف ملاقات: وزیراعظم شہباز شریف کو ہر پل آگاہ رکھا گیا
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال میں ملک کی قیادت کو یکسوئی اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ چلنے کی ضرورت تھی، اور شہباز شریف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ تاثر واضح کر دیا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں آئے ہیں، اُن کے تعلقات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ آئیڈیل ہیں۔ باہمی اعتماد، رابطہ اور حکمت عملی کے معاملات میں ہم آہنگی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہباز شریف وزیر دفاع
پڑھیں:
امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے، بھارت وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی پذیرائی سے ناخوش ہے۔
امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگامریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا بلکہ امریکی صدر نے بھی انہیں ملاقات کا موقع دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے امریکا کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو بالخصوص توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ جرگے میں شرکت کی ہے۔
چند ہفتے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا ایک اور دورہ ہوا ہے جس میں انہوں نے سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے ہیں۔
برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگلمین کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔