میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اداکارہ و ماڈل میرب علی نے بالآخر گلوکار عاصم اظہر سے علیحدگی پر اپنا ردعمل دے دیا۔
میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی گزشتہ تین برس پہلے منگنی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ہفتے اچانک ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب عاصم اظہر نے منگنی ختم کرنے سے متعلق انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی سے متعلق تبصرے اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، لیکن دونوں جانب سے کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔
علیحدگی کے بعد میرب علی مختلف تقریبات میں نظر آئیں اور اپنے قریبی دوستوں و خاندان کے ہمراہ وقت گزارتی رہیں۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات میں بھی سرگرم ہیں تاہم طویل خاموشی کے بعد میرب علی نے اب انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ "اللہ میرے دل کی حالت جانتا ہے اور یہی میرے لیے کافی ہے۔” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین نے ملے جلے ردعمل دیے ہیں۔
کچھ افراد نے اس بیان کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دوسروں نے اس کی حمایت کی۔ میرب نے انسٹا اسٹوری پر پھولوں کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک پیغام بھی لکھا ہے جس میں اداکارہ کی مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: میرب علی
پڑھیں:
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
کوئٹہ سے اپنے بیان میں لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔
لشکری رئیسانی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔