راولپنڈی: 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے، مریضوں کے 18 فیملی ممبران کو قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے عیدالاضحیٰ پر تین سے چار جانور ذبح کیے تھے۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کانگو وائرس سے ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض راولپنڈی، اٹک، آزاد کشمیر اور مانسہرہ سے رپورٹ ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانگو وائرس
پڑھیں:
راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذ وہگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاوڈاسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔