پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد متوقع پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے حالیہ بیانات کے باعث رک گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عید سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے ایک اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا تھا، جبکہ 26 نومبر کے بعد کچھ اہم شخصیات کے ساتھ محدود وقت کے لیے رابطے بھی بحال ہوئے تھے۔ تاہم، پی ٹی آئی قیادت کے بعض سخت بیانات نے ماحول کو کشیدہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے حالیہ احتجاج بھی اس پیشرفت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا، جس پر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ حکمت عملی کی عدم موجودگی بھی روابط کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمارے راستے کھلے ہیں، ہم ملک کی خاطر سنجیدہ اور نتیجہ خیز روابط کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چند افراد ایسے ہیں جو بیانات یا عمل سے ان روابط میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان