پی ٹی آئی و اسٹیبلشمنٹ روابط معاملہ، عمران کے بیانات کے بعد ممکنہ پیشرفت رک گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کے معاملے پر ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی، امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔
پی ٹی آئی ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔
انصار عباسیاسلام آباد :…ملک کے سرکردہ مذہبی.
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بات چیت کے لیے ہمارے راستے کھلے ہیں، ملک کی خاطر سنجیدہ اور نتائج کے حامل روابط کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہماری جانب سےچند افراد ایسے ہیں جو بیانات یا عمل سے روابط میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا تھا، 26 نومبر کے بعد اہم شخصیات سے یہ رابطہ مختصر وقت کے لیے بحال ہوا تھا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ روابط اور بات چیت ہونی تھی، عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ
وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے وزارت مذہبی امورنےکم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیرسےشروع کی جائےگی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 سے 9 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11 سے 16اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کے لیے موقع رجسٹرڈ عازمین کو دیا جائے گا، 38 سے 42 روزہ حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ 20 سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔