سعودی عرب اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن کے شعبے میں تیز رفتار توسیع ہو رہی ہے جبکہ طیاروں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے: وزیرِ تجارت جام کمال
وفاقی وزیرِِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹووفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
جام کمال نے کہا کہ سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، تجارت کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔
جام کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ تہران میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس سے معاشی تعاون بڑھے گا۔