صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250622-08-5
نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے،صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعزازیہ ورکرز کی محنت کا اعتراف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خواب ستھرا پنجاب کو حقیقت بنانے کیلئے صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے ۔صفائی کی کمی کئی ایک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے ۔آپ لوگ سینٹری ورکرز نہیں بلکہ آپ اس ملک کی صفائی ستھرائی کے ضامن ہیں۔ نبی کریم ﷺنے اپنے مبارک ہاتھوں سے اپنے گھر اور گلی کی صفائی کی۔بدقسمتی سے اپنے ماحول کو گندا رکھنا ہمارا معمول بن چکا ہے اپنے گھر،گلی،محلہ،شہر اور ملک کو صاف بنا کر ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہمیں نونہالان وطن کو صفائی ستھرائی کی عملی تربیت دینی ہوگی ۔امریکہ و یورپ میں کوئی بندہ دفاتر اور پبلک پلیسز پر سگریٹ نوشی نہیں کرسکتا۔ہمیں اپنے لوگوں کی یہ تربیت بھی کرنی ہوگی کہ وہ گندگی پھیلانے کی بجائے صفائی کو اپنی عادت بنائیں۔ہمیں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا ۔صفائی ستھرائی صرف پیلی وردی والے ورکر کا کام نہیں بلکہ یہ ہماری سب کی ذمے داری ہے جب لوگ اپنے گھروں میں سوتے ہیں تو آپ لوگ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں صفائی ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔ میں آپ سب کے کام کو سلام پیش کرتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا نارووال آج پاکستان میں ترقی کی مثال بن چکا ہے۔آج کا نارووال علم کی بستی بن چکا ہے۔انشااللہ ہم نارووال کو تعلیم کے ذریعے ترقی کا ایک نمونہ بنائیں گے ۔امن،تعلیم اور ترقی ہمارا مشن ہے۔ہمارے دروازے ظالموں کیلئے بند ہیں۔ہماری طاقت ہمیشہ کمزور لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے۔نارووال نے میری تعلیم کی بنیاد پر میرا انتخاب کیاتھاآج میں نے تعلیم کے بہترین مواقع نارووال میں پیدا کرکے اپنا قرض اتار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا آج سے چند سال پہلے ایک اناڑی نے ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو سنبھالا، سخت فیصلے کیے، ملک دیوالیہ کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، آج پوری دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے چرچے نہیں ہیں، آج پوری دنیا میں اس بات کے چرچے ہیں کہ پاکستان نے دو سال میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے۔ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر پاکستان،اسکی فوج اور اسکے اداروں کی مخالفت کرتی تھی آپ نے 10 مئی کو دیکھا کہ پاکستان کی فوج سے بہتر کوئی فوج نہیں ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے وفاقی وزیر پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔