پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے جو کردار ادا کیا اُس کی مثال نہیں ملتی جبکہ معرکہ حق کے دوران بھارتی چینلز نے بدترین پروپیگنڈا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے دوستوں ، سیاستدانوں اور ایران کے قونصل جنرل کا مشکور ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے عزت بخشی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام

آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی

عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم متعارف کرائی گئی‘اقتدار کے لیے پی ٹی آئی کو کچلا گیا ‘پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحیی خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا، رول آف لاء اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے،  افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی ہے اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے، دو تین سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستان میں جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے لیڈر شپ کو کہا ہے ڈر کے گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں، بانی نے کہا وہ چاہتے ہیں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
  • عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
  • پاکستان اور سعودیہ کی مضبوطی امت مسلمہ کی مضبوطی ہے،سردار یوسف
  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • عائشہ عمر نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی
  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز