بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے جو کردار ادا کیا اُس کی مثال نہیں ملتی جبکہ معرکہ حق کے دوران بھارتی چینلز نے بدترین پروپیگنڈا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے دوستوں ، سیاستدانوں اور ایران کے قونصل جنرل کا مشکور ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے عزت بخشی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو بہادری، جرات اور استقامت کا پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف مزاحمت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے)
ہفتہ کو اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا تاکہ شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو کمزور اور بھٹو خاندان کی سیاسی جدوجہد کو ختم کیا جا سکے لیکن تاریخ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اور استقامت عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قربانی تاریخِ پاکستان کا وہ ناقابلِ فراموش باب ہے جو ہمیشہ آنے والی نسلوں کو جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کی یاد دلاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ایک روشن مثال ہے اور ان کی عوام دوستی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔