غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔
ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں نہ ہوتا تو ہم بھی لیبیا اور عراق بن جاتے، تمام علماء لوگوں کو محبت اور اتحاد کا درس دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُمت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میئر لندن صادق خان کو میں ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ بُرے میئرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔