ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کی فوری جنگ بندی کیلیے پاکستان، روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلیے قرار جمع کرائی۔
رائٹرز کے مطابق پاکستان، روس اور چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکی وقت کے مطابق 2 جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بچے ہوگا۔
اس سے قبل ایران نے بھی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلیے قرارداد جمع کرائی تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اتوار کو ایران کے جوہری مقامات پر امریکی حملوں پر بحث کرے گی جبکہ روس، چین اور پاکستان نے 15 رکنی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کب ہوگی۔ واضح رہے کہ کسی قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 ووٹوں کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ قرارداد اگر ویٹو کردی جائے تو پھر اس پر ووٹنگ بھی نہیں ہوتی۔ امریکا، فرانس، برطانیہ، روس یا چین کو ویٹو کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکا نے، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ بندی کی کے مطابق
پڑھیں:
پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ اور فرنچائزمالکان کے درمیان اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، ان تمام تحفظات پر اجلاس میں غور کیا جائے گا ا اور پی سی بی حکام اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں 6 فرنچائزز بشمول ملتان سلطانز کو مدعو کیا گیا ہے۔فرنچائز مالکان نے کمرشل امور، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مالکان نے 2 سالہ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ مانگی ہے۔ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 10 سال مکمل ہونے پر رواں ماہ فرنچائزز کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کا دائرہ کار اب لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور پشاور تک بھی پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے لیے نومبر میں ٹینڈر جاری کیے جائیں گے، دلچسپی لینے والے مختلف شہروں کے ناموں میں سے اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کر سکیں گے۔