کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکے واقعات میںاضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کراچی میں پولیو ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 9,433 والدین نے انکار کیا۔ضلع وسطی میں 7,141 انکاری تھے ‘ضلع کیماڑی میں 7,111 ‘کورنگی میں 3,453 اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا۔ضلع جنوبی میں 3,145 ، ضلع غربی میں 2,922 والدین سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پلانے سے
پڑھیں:
قومی لباس میں وکیل کوسروس فراہم نہ کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ/ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میںقومی لباس میں ملبوس وکیل کو ریسٹورنٹ میں سروس فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ہوٹل انتظامیہ کی شکایت مسترد کرنے درخواست پر سماعت کراچی کی مقامی عدالت مین ہوئی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ یہ ایک اسپیشل قانون ہے جس پر دائر درخواست کا اطلاق نہیں ہوتا، ہماری شکایت کو میرٹ پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔