data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایتھنز (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یونان کے جنگلات میں بڑی آتشزدگی کے باعث متعدد دیہات خالی کرالیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان کے مشرقی علاقے ایجیئن جزیرے چیوس کے جنگلات میں بہت بڑی آتشزدگی کی وجہ سے کوئی 16 دیہات اور بستیوں کے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے محکمہ فائر ڈپارٹمنٹ کے 190 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کی مدد کے لیے 35 گاڑیاں، 5 ہیلی کاپٹر اور 2 پانی گرانے والے طیارے بھی شریک ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنگِ عظیم دوم میں ڈوبنے والے متعدد جہازوں کی نئی تصاویر جاری

جنوبی بحر الکاہل میں ہونے والے ایک نئے مطالعے میں جنگِ عظیم دوم میں ڈوبنے والے درجن سے زائد جہازوں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

اوشیئن ایکسپلوریشن ٹرسٹ کے جہاز نوٹِلس پر موجود محققین نے سولومن آئی لینڈز کی کمپین میں ڈوبنے والے 13 جہازوں کے ملنے کا آرکیولوجیکل سروے کیا۔ یہ کمپین عالمی جنگ کی خطرناک ترین بحری جھڑپوں میں سے ایک تھی۔

ہائی ڈیفنیشن کیمرے اور پانی میں جانے والے ڈرون سے لیس جدید مشینری کا استعمال کرتے ہوئے طویل مدت سے گمشدہ دو بحری جنگی جہاز (یو ایس ایس نیو اورلینز اور امپیریل جیپنیز نیوی ڈسٹرائر ٹیروزوکی) بھی دوبارہ دریافت کیے گئے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ جہاز کے کچھ جہازوں کے ملبے پہلی بار 30 برس سے بھی پہلے دیکھے گئے تھے، لیکن جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تازہ ترین سروے کافی تفصیلی رہا ہے۔

ٹرسٹ کے صدر رابرٹ بیلارڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ مہم بہت اہم تھی، اس میں سمندر میں ایسی جگہوں کی عکسبندی کی گئی ہے جہاں پہلے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 3 عہدے خالی
  • عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی کی اپنے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی کا9مئی میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • مختلف اداروں کے بورڈز میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کی منظوری
  • جنگِ عظیم دوم میں ڈوبنے والے متعدد جہازوں کی نئی تصاویر جاری
  • پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص کی طویل غیرحاضری پر نشست خالی قرار دینے کی قرارداد پیش
  • سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
  • الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں