پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے اسکواش کھلاڑیوں نور زمان اور ناصر اقبال نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار رسائی حاصل کرلی ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستان کو اس کھیل میں بین الاقوامی کامیابی کی امید بندھ گئی ہے۔
ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے میزبان ملک کی مضبوط ٹیم، سیافک کمال اور ڈنکن لی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی۔ میچ کا اسکور 11-10، 9-11 اور 9-11 رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے گیم میں معمولی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرا گیم میزبان کھلاڑیوں نے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں نور زمان اور ناصر اقبال نے بھرپور مہارت اور تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
اب پاکستانی جوڑی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی، جہاں ان کا سامنا ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھلکمار سے ہوگا۔ فائنل میچ نہ صرف چیمپئن شپ کا فیصلہ کرے گا بلکہ جنوبی ایشیا کی ان دو بڑی حریف قوموں کے درمیان کھیل کے میدان میں ایک اور یادگار مقابلے کی جھلک بھی پیش کرے گا۔
پاکستانی شائقین کو اب اپنی ٹیم سے سنہری تمغہ جیتنے کی امید ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک کو عالمی سطح پر اسکواش میں دوبارہ اپنی برتری قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا اماراتی بزنس مین سہیل الزرونی کو خراج تحسین پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے معروف بزنس مین اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل محمد الزرونی کو ایک اہم سفارتی اقدام کے تحت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اُن کی بے لوث خدمات پرشاندار الفاظ میں باضابطہ طور پرخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے سہیل الزرونی کو تعریفی اسناد پیش کی جس میں اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہری وابستگی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سہیل الزرونی نے یو اے ای میں نہ صرف پاکستانی کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کیں بلکہ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر اعتماد اور خیرسگالی کو فروغ ملا۔پاکستان کی جانب سے سہیل الزرونی کی سماجی ہم آہنگی، ثقافتی یکجہتی اور کمیونٹی اقدامات میں سرگرم شرکت کو اجاگر کیا گیا۔ ان کی خدمات کو خطے میں انسانیت نوازی اور بین الاقوامی تعاون کی روشن مثال قرار دیا گیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور سیاحت کے نئے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں اور ایسی بااثر شخصیات جیسے سہیل الزرونی اِن کوششوں کو مشترکہ اقدار اور انسانی رشتوں کی بنیاد پر مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔