بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں ایڈیشن میں پاکستانیوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے کرکٹ میں بہتری کیلئے آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کو اپنا ہدف بنایا ہے تاکہ بورڈز کے درمیان تعلقات کو آزمایا جاسکے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے باہمی رشتوں کے سبب رواں سیزن میں زیادہ پلئیرز کو فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ کونسا پاکستانی کھلاڑی کِس فرنچائز کا حصہ بنا؟ جانیے

دونوں بورڈ کے درمیان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کو لیکر کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے تاکہ کھلاڑی پورا ایونٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ کِس فرنچائز نے شاہین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟

اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اے ٹیم ، انڈر-19 اور ویمن ٹیموں کے دوروں سے متعلق بھی بات چیت کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

واضح رہے کہ بی بی ایل لیگ کے روان ایڈیشن میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ

پڑھیں:

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوتی رہی ہیں، لیکن 2029 کے ایڈیشن میں تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ اگلے سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں۔ اس فیصلے کے ذریعے آئی سی سی خواتین کرکٹ کو مزید عالمی سطح پر مقبول بنانے اور اس کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • آئی سی سی اجلاس:ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • ویمن ورلڈ کپ: ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
  • کیا وہاب ریاض کو کوئی اضافی ذمے داری مل گئی، پی سی بی کا کیا کہنا ہے؟
  • پی سی بی کی سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق وضاحت جاری
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر
  • اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے سنگین الزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا
  • آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں
  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل