data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اخروٹ کو طویل عرصے سے دماغی صلاحیت بڑھانے والے ایک سپرفوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو اس کی شکل بھی انسانی دماغ سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ گری دار میوے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور پودوں سے حاصل ہونے والا پروٹین شامل ہوتا ہے۔محققین نے دریافت کیا ہے کہ ناشتے میں اخروٹ کھانے سے پورے دن کے دوران انسان کی دماغی صلاحیتوں میں بہتری آ سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 18 سے 30 برس کی عمر کے 32 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔جب تحقیق کے شرکاء نے ایسا ناشتہ کیا جس میں 50 گرام اخروٹ، میوزلی اور دہی شامل تھا تو دیگر افراد کے برعکس ان کی یادداشت اور ردِعمل کے وقت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باقاعدہ طور پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پہلے ہی 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ 2025 میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور 31 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ اس کارروائی میں 300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔