Express News:
2025-11-09@09:32:26 GMT

جمہوری نظام میں پی ایم ہی سربراہ ہوتے ہیں، انتظار حسین

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ ہماری جو جنگ ہوئی ہے اس میں فیلڈ مارشل کی ڈیٹرمنیشن اور ان کی پلاننگ ہے جس کا رزلٹ ہے کیونکہ خود ٹرمپ اس میں انوالو تھے صلح کرانے میں، وہ نیگوشی ایٹ کر رہے تھے تو انھوں نے خود دیکھا ہے کہ ان میں کتنی ہمت ہے. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں پرائم منسٹر کا کیسے کردار نہیں ہے، وہ ہمارے سی ای او ہیں، پرائم منسٹر ہی کنٹرول کر رہے تھے ٹھیک ہے جو وہ کرتے ہیں، فیلڈ مارشل اس کے حقدار ہیں جو انھوں نے تعریف کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پرائم منسٹر کونکال دیں، میں کیونکہ خود کابینہ کا حصہ ہوں وزیر اعظم پورے کنٹرول میں ہیں اور آپس میں بڑی یگانگت اور یکسانیت ہے.

رہنما تحریک انصاف انتظار حسین پنجوتا نے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہوری نظام ہے اور جمہوری نظام میں جو پی ایم ہوتے ہیں وہی سربراہ ہوتے ہیں، بے شک فارم 47کے ہوں، جب یہ کھانا تھا وہاں پر پی ایم کا نہ ہونا، یہ تو آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا کہ مائنس پی ایم کر دیا گیا ہے. 

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہاں نمائندگی کس چیز کی ہو رہی ہے؟ پاکستان کی بات ہو رہی ہے نہ، ٹرمپ اگر عاصم منیر کی بات کر رہے ہیں کہ وہ مجھ سے ملنے آئے تھے اور بڑے زبردست آدمی ہیں تو پاکستان کی بات کر رہے ہیں اور پاکستان کا نام لیکر بات کر رہے ہیں، شہباز شریف کو تو بلایا ہی نہیں گیا وہ تو میٹنگ کا حصہ ہی نہیں تھے. 

(ر)میجر جنرل طارق رشید نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہماری ہسٹری کچھ ایسی رہی ہے کہ زیادہ امریکا کے نزدیک ہوتے ہیں اور آخر کار مایوسی ہی ہو تی ہے مگر اس وقت حالات مختلف ہیں، فیلڈ مارشل کی جو تعریف کر رہے ہیں انھوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے، انڈیا کے ساتھ ہماری جنگ ہوئی تھی اس میں فرق فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی تھے، باقی چیزیں ویسی ہی تھیں، ان میں جو عزم تھا اس عزم نے ہمیں انڈیا پر فتح دی، ویسے بھی بڑے پروفیشنل سولجر ہیں. 

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امریکا پاکستان میں انٹرسٹ ہے جیسے ٹرمپ ہے، ٹرمپ کو ویسے بھی جو طاقتور ممالک ہیں یا شخصیات وہ ان کو پسند کرتے ہیں، پاکستان میں جب مائنز اینڈ منرلز کانفرنس ہوئی تو اس میں ہمیں بھی پتہ چلا کہ تقریباً70فیصد رقبہ ہے وہ مال و دولت سے مالا مال ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کر رہے ہیں نے کہا کہ انھوں نے ہوتے ہیں پی ایم

پڑھیں:

مشعال ملک کا صدر ٹرمپ کو خط، شوہر سے انصاف کے لیے مدد مانگ لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

(فائل فوٹو)

 اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔

 خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے ہمیشہ امن اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا یہ سیاست نہیں، ایک بیوی اور ماں کی انسانی اپیل ہے، اگر جان بچی تو یہ امن نہیں، دلوں کا نوبل ہوگا۔

انہوں نے خاندان کے ملاپ اور انسانی عظمت کے احترام کی درخواست کی ہے، مشعال حسین ملک نے یاسین ملک کے لیے سزائے موت کی 10 نومبر کو ہونے والی عدالتی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • یاسین ملک کی جان بچانے میں مدد کی جائے‘ مشال ملک کا ٹرمپ کوخط
  • یوم اقبال اور ہم
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • مشعال ملک کا صدر ٹرمپ کو خط، شوہر سے انصاف کے لیے مدد مانگ لی
  • حیرت ہے اکشے سے میری منگنی میں ابتک لوگوں کی دلچسپی ہے، روینہ ٹنڈن
  • جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے، کاشف سعید شیخ
  • چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت
  • فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز
  • اجتماع عام جلسہ نہیں انقلاب اسلامی کی پکار ہوگا ، جماعت اسلامی اٹک
  • بیرسٹر گوہر انتظار کرتے رہے، شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ ملی