اسلام آباد ہائی کورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان تحریری حکم نامے میں کرنے کا عندیہ دیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے روسٹرم پر رش سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو بیٹھ جانے کا کہا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود رہے۔
نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ جاوید ارشد نے مؤقف اپنایا کہ انہیں گزشتہ روز ہی کیس میں تعینات کیا گیا ہے، لہٰذا تیاری کے لیے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب کی جانب سے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ، “سپیشل پراسیکیوٹر کو فیصلہ پڑھنے میں کتنا وقت لگے گا؟ مناسب وقت چاہیے تو مجھے اجازت دیں، میں لاہور چلا جاتا ہوں اور پیر کو واپس آجاتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہوئی ہے اور خواتین کی سزا عام طور پر عدالتیں معطل کر دیتی ہیں، لہٰذا ہمیں اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔
دورانِ سماعت دونوں جانب سے دلائل کے تبادلے ہوئے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا، “اس کیس میں چودہ سال کی سزا ہے، اسے عام کیس کی طرح نہ ڈیل کیا جائے۔”
عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ آئندہ تاریخ تحریری حکم میں دی جائے گی۔
ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے مارا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیس میں
پڑھیں:
عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد:عدال نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ عدالت نے تھانہ کوہسار، رمنا ،نون، ترنول کے مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کی ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 154 اور 155 کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے جب کہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1195 کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج، 4 اکتوبر احتجاج ،فیض آباد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔