راولپنڈی:

 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 اہم مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی آج صرف رسمی کارروائی متوقع ہے، جب کہ جیل ٹرائل ایک بار پھر مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ آج کچہری عدالت میں ان مقدمات کی سماعت کریں گے۔

عدالت ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج صرف تاریخ پڑھے جانے کا امکان ہے، جبکہ کسی قسم کی عملی کارروائی نہیں ہو گی۔

دیگر 11 مقدمات میں عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس حوالے سے تمام ملزمان کے نام طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔ نقول کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، جبکہ دیگر اہم سیاسی رہنماؤں شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کی بھی پیشی متوقع ہے۔

عدالتی کارروائی میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم پر حملے، صدر حساس عمارت جلانے اور میٹرو اسٹیشن کو نذر آتش کرنے جیسے مقدمات شامل ہیں، جو 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات سے جڑے ہوئے ہیں۔

سماعت کے موقع پر عدالتی احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو کی سماعت حملہ کیس کا امکان

پڑھیں:

سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر تے ہوئے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے 2 مقدمات کا لاہور میں ٹرائل مکمل، فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائےگا
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
  • تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
  • نومئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • راجہ بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں مسترد
  • عمر ایوب خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج