190 ملین پاؤنڈ کیس، سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لگتا ہے کہ حکومت نے خود آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا،سہیل آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے، تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی یہ اب عدالتیں ہی بتا سکتی ہیں کہ ان پر کس کا پریشر ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ معلوم نہیں کہ حکومت نے خود 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھا ہے یا نہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں وہ کام کریں جو آج سے پہلے نہ ہوئے ہوں۔