لاالہ الاللہ کی صدائوں کیساتھ وطن پر قربانی کا عہد، نیا ملی نغمہ پاکستان جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاالہ الاللہ کی صدائوں کیساتھ وطن پر قربانی کا عہد، نیا ملی نغمہ پاکستان جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایس پی آر نے لاالہ الاللہ کی صدائوں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ پاکستان جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ پاکستان جاری کر دیا، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔
یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ نغمے کا مرکزی مصرع لا الہ الاللہ ہر دم اٹھتی آواز ہے پاکستان سے قوم کی روحانی وابستگی اور نظریاتی پہچان کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ملک کے تمام صوبوں اور قومیتوں،پشتون، سندھی، بلوچ، پنجابی، گلگتی اور کشمیری کو ایک پرچم تلے متحد دکھایا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔ نغمے میں بہادری، جرات اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔ملی نغمے میں یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر وطن پر آنچ آئی تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ پاکستان کے نام سے جاری یہ نغمہ ملکی دفاع، نظریاتی سرحدوں اور قومی وحدت کے عزم کی بھرپور ترجمانی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ،فنانس بل 26-2025کی شق وار منظوری جاری خیبر پختونخوا حکومت میں نئے وزرا شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملی نغمہ پاکستان جاری گیا ہے
پڑھیں:
سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
سوڈان کی وزیرِ مملکت برائے سماجی بہبود، سلمیٰ اسحاق نے الزام عائد کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضے کے ابتدائی دو دنوں میں 300 خواتین کو قتل کیا۔
وزیر کے مطابق خواتین کو جنسی تشدد، زیادتی اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے الفاشر کی صورتحال کو انسانی المیہ قرار دیا۔ سلمیٰ اسحاق نے خبردار کیا کہ جو لوگ شہر سے تاویلہ کی جانب بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ موت کی شاہراہ پر شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک
ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں باقی رہ جانے والے خاندان اب بھی تشدد، ذلت، اور جنسی جرائم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، الفاشر میں جو کچھ ہوا وہ نسلی تطہیر کا منظم عمل ہے، ایک سنگین جرم ہے جس پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ شراکت کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے 26 اکتوبر کو الفاشر پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے شہریوں کے قتلِ عام کی اطلاعات دی تھیں۔ ان تنظیموں نے خبردار کیا کہ شہر پر قبضہ سوڈان کی عملی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے، جس میں کچھ علاقے آر ایس ایف اور کچھ قومی فوج کے زیرِ کنٹرول ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی
آر ایس ایف کے سربراہ محمد حمدان دگالو المعروف حمیدتی نے بعد ازاں اعتراف کیا کہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور مقامی رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک اور 1.5 کروڑ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آر ایس ایف سوڈان ملیشیا