ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،26جون 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
آج بروزجمعرات،26جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کسی عشق و محبت کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنی زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس میں کوئی کامیابی نہیں ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر توجہ درکار ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب معاملات انشاءاللہ بدلیں گے وہ بھی پوری طرح آپ کے حق میں ۔ آپ جس مسئلے میں چل رہے ہیں اس سے بھی نجات حاصل ہوگی اور ایک بند راستہ کھلے گابھی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے۔ آپ اس سے بچ کر چلیں اور اپنے راز کو راز ہی رکھیں، اگر نقصان سے بچ کر چلنا چاہتے ہیں تو۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک اپنا ہی ان دنوں شدید مخالف ہو گیا ہے وار آپ کے لئے کسی بھی حد تک مخالفت کر سکتا ہے۔ دور رہیں ایسے شخص سے غصہ کریں گے تو آپ کا ہی نقصان ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد نے آپ کو کسی چیز کا لالچ دیا ہے وہ چکر دے رہے ہیں۔ ان کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کر ڈالیں اور جو کام بھی کررہے ہیں اس کو خفیہ انداز سے کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
اب ایک بار پھر قسمت مہربان ہے۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا حل بھی نکلے گا اور جو راستہ کبھی بند تھا وہ اب دوبارہ آپ کے لئے کھل رہا ہے توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے آج انشاءاللہ اچھا دن ثابت ہوگا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور رقم کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل جانے کا بڑاامکان موجود ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ عارضی ثابت ہوگی۔ آپ کو چاہیے کہ اب آگے کی تیاری کریں سب اچھا ہی ہوگا اوربہتر حالات سے وابستہ پڑے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کیوں کسی بھی ایسے معاملات میں آتے ہیں جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس وقت اپنی فکر کریں اور سنجیدہ ہو کر اپنی زندگی کے معاملات دیکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب کسی بھی باہرکے شخص سے مشورہ نہیں لینا اور نہ ہی کسی کو رقم ادھار دینی ہے واپسی کا امکان پھر بہت کم ہے۔ آج اپنی صحت کا صدقہ بھی لازمی دینے کی کوشش کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بار بار سا طرف نہ جائیں جہاں سے پہلے بھی نقصان ہوا تھا اور اب اس میں مزید خطرہ ہے۔ چند دن اپنوں یعنی رشتے داروں سے بھی دور رہیں، دل کی بات کسی سے نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو جس بھی طرف سے پیسہ آنے کی امید ہے اس میں تھوڑا سا انتظار کرلیں، انشاءاللہ سب کچھ ہو جائے گا، اس وقت جو کام کررہے ہیں ، بس اس پر توجہ دیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔
حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔
شادی کے دوران بیوی کے ساتھ محبت کے اظہار پر ہونے والی تنقید کے بارے میں حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی باتوں کو نظرانداز کیا کیونکہ وہ خوشی کا لمحہ تھا اور وہ جو محسوس کر رہے تھے وہی سب کو نظر آیا۔
حسن رحیم نے واضح کیا کہ شادی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن فیملی کے اصرار پر اس کی اجازت دے دی کیونکہ اگر خاندان کے لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے سے روکا جاتا تو وہ بُرا مانتے۔
یاد رہے کہ نوجوان گلوکار حسن رحیم نے حال ہی میں اپنی کزن سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی دنوں پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر بھرپور تبصرے کیے گئے۔