پرائم منسٹر یوتھ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز آج سے شروع ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کیلے پہلے مرحلے میں ٹرالز کا آغاز آج (جمعہ) سے بلوچستان میں ہوگا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید میمن کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے اشتراک سیلڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ ٹرائلز 30 جون تک کوئٹہ میں جاری رہیں گے جن میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا، انہیں جدید تربیت فراہم کرنا اور انہیں مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پرکھیلنے کے لیے تیار کرنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں غیر معمولی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لییہم پرعزم ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے بھی امید ظاہر کی بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں اپنے ٹیلنٹ سے آگے بڑھتے ہوے ملک کا نام روشن کرینگے ، ایچ ای سی اور ملک کی جامعات کھیلوں کے فروغ میں حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغان طالبان سے مذاکرات؛ پاکستان نے ثالثوں کو شواہد پر مبنی مطالبات فراہم کر دیے
اسلام آباد:ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل فارن سیکریٹری بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ہمارا مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات مصنفانہ ہیں اور فتنۃ الخوارج سے متعلق ہیں۔ ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں لیکن مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات شروع ہوئے، مذاکرات ثالثوں کی موجودگی اور نگرانی میں ہو رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے چمن بارڈر پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دراصل فائرنگ افغان طالبان کی جانب سے کی گئی اور پاکستان کے سیکیورٹی فورسز نے جواب دیا، اس طرح کے واقعات سے بارڈز بند رہتے ہیں، باڈرز کھولنے سے متعلق چمن واقعے نے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی۔
طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی صورتحال خراب رہنے تک افغانستان کے ساتھ بارڈرز بند رہیں گے اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بارڈرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم شمالی افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہونے ولے جانی و مالی نقصانات پر افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
غزہ امن فوج
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی لیکن ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے خفیہ ادارے کی دوسرے ملک کی خفیہ ادارے کے ساتھ ملاقاتوں کو مسترد کیا، پاکستان نے نہ کوئی ملاقات کی اور نہ کسی سے غزہ فوج کے بدلے رقم مانگی۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا بے بنیاد خبروں کے لیے مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کی انٹیلیجنس افسران کی ملاقاتوں اور پیسے کے حوالے سے افواہیں پریوں کی کہانیاں ہیں۔
ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد
طاہر اندرابی نے کہا کہ بدھ کے روز بھارتی میڈیا نے ہندو یاتریوں کے پاکستان داخلے ہونے سے روکنے کی خبر چلائی، پاکستان اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ پاکستان نے 2400 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے لہٰذا بھارتی دعوے اور خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کچھ ہندو یاتریوں کو نامکمل دستاویز کی بنیاد پر واپس بھیجا گیا، دستاویزات مکمل کرنے پر انہیں بھی ویزے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم، صدر اور نائب وزیراعظم کے دورے
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان روانہ ہوگئے، وہ باکو میں یوم فتح کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت نے حال ہی میں قطر کا دورہ کیا، صدر مملکت نے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ترکیہ وزیر خارجہ کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غزہ کے حوالے سے مسلم اکثریتی ممالک کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور امداد تک رسائی پر زور دیا، انہوں نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کی تجدید کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیر اعظم نے ترکیہ وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، فریقین نے پاک ترکیہ مثبت تعلقات کی ٹریجیکٹری پر اظہار اطمینان کیا۔ واپسی پر اسحاق ڈار نے گوگل کروم سمٹ میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔