City 42:
2025-08-12@02:48:44 GMT

وزارت دفاع کیلئے 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

سٹی 42 : ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ  90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ی دے دی، یہ گرانٹ مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز، دیگر واجبات سمیت حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہداء ،وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی۔ 

 وزارت خزانہ کے لیے 6.3 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، وزارت خزانہ کے لیے 1774 ارب روپے تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے، گرانٹس  ملکی قرضوں کی ادائیگی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائیں گی ۔

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

 وزارت خارجہ کے لیے 10 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور  کی گئی ہے ، وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے لیے 1.

765 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے کے لیے

پڑھیں:

وزیر دفاع نے ایک بار پھر بیورو کریسی کا کچا چٹھا کھول دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک  3.5 ٹریلین  روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی  حکومت سے مطالبہ کروں  گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔

خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا چاہیے، بیوروکریسی میں جتنی کرپشن ہے کہیں اور اتنی کرپشن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی سیاستدان، جج یا  آرمی آفیسر دہری شہریت نہیں رکھ  سکتا، صرف بیوروکریٹس دہری شہریت رکھ سکتے ہیں، بیوروکریٹس کی دہری شہریت ختم ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بیوروکریٹس کے لیے پلاٹس کا لامتناہی سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر دفاع نے ایک بار پھر بیورو کریسی کا کچا چٹھا کھول دیا
  • یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی 1 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی
  • پاکستان کی پہلی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی منظور، 2030 تک 30 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا ہدف
  • اعتراضات کے باوجود "کینال شپ ریسٹورنٹ" منصوبہ منظور
  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • سرکاری ملکیتی ادارےکے سی ای او نے 32ماہ میں35کروڑ50لاکھ کے فوائد لیے
  • سرکاری ادارے کے سی ای او کا 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ کے فوائد لینے کا انکشاف
  • وزارت حج کے کھاتوں میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینک سے لیے قرضوں کے بوجھ سے آزاد
  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور