عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان کا کہنا تھا کہ عاشور کا درس یہ ہے کہ صرف وہ لوگ دشمن کے مقابل کھڑے ہوسکتے ہیں، جو اپنے نفس پر قابو پالیں، جو قدرت، شہرت اور ریاست کی محبت نہ رکھتے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باطنی نفس کے ساتھ جہاد، بیرونی دشمن سے جہاد سے بھی برتر اور دشوار تر ہے، یہ جہاد نفسانی خواہشات سے لڑنے، غصے، حرصِ دنیا اور اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنے کا نام ہے، انسان کی خودسازی اور اپنے نفس سے جہاد، بیرونی دشمن سے جہاد کی بنیاد ہے اور چونکہ اس کا پھل یا نتیجہ بہت زیادہ ہے، اس لیے اس کی راہ بھی عجیب طور پر کٹھن اور طاقت آزمائی سے بھرپور ہے، جو شخص مختلف میدانوں میں اپنے نفس پر غالب آجائے اور اسے رام کرلے، وہ کامیاب انسان ہے اور امام علیؑ کے بقول، ایسا شخص شیطان کو زمین پر گرا کر آگ میں جھونک دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں عاشور کے دن وہ لوگ جو نفس سے جہاد کرنے والے تھے، وہاں موجود تھے ان کی نیتوں میں کوئی دنیاوی لالچ، مال و دولت، مقام، عیش و آرام، زندگی یا کسی اور چیز کی طلب نہیں تھی، لہٰذا وہ کامیاب ہوگئے، مثال کے طور پر عمرو بن قرظہ انصاری جو کربلا میں امام حسینؑ کے ساتھ شہید ہوئے، جبکہ ان کا بھائی علی بن قرظہ، عمر سعد کی فوج میں تھا، کیونکہ عمرو بن قرظہ نے اپنی درونی خواہشات کو رام کرلیا تھا، لہذا وہ کبھی بھی بھائی کی محبت کی وجہ سے دشمن سے لڑنے میں کمزور نہیں پڑے، انہوں نے امام کا ساتھ دیا اور آخر وقت تک مضبوطی کے ساتھ امام حسینؑ کے ساتھ کھڑے رہے اور اسی راہ میں شہید کردیئے گئے، عاشور کا درس یہ ہے کہ صرف وہ لوگ دشمن کے مقابل کھڑے ہوسکتے ہیں، جو اپنے نفس پر قابو پالیں، جو قدرت، شہرت اور ریاست کی محبت نہ رکھتے ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اپنے نفس کے ساتھ سے جہاد

پڑھیں:

دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستانیوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے، ایک 2 فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں، امن کیلئے کسی بھی مذاکرات کا حامی ہوں، دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ  ہے مگر یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہے، جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتیں ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا تعلیمی نظام، خواہ عصری ہو یا دینی، دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں، علامہ جواد نقوی
  • بلوچستان میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس عزا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ذاکر حسین
  • تعلیم اولین ترجیح، اپنے ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، منعم ظفر خان
  • مومنہ اقبال کی انوکھی خواہش ، علامہ اقبال کے ساتھ کھانے کی دلچسپ وجہ بتا دی
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
  • چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ڈپٹی کمشنر نے خصوصی انتظامات کی ہدایت کر دی
  • عربوں کی خیانت نے فلسطینیوں کو گہرے زخم دیئے ہیں، علامہ جواد نقوی
  • کراچی جشنِ آزادی کا ریکارڈ توڑتا ہے، مگر شہریوں کو مکمل آزادی سے جینے کا حق دیا جائے، فاروق ستار
  • دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
  • شہید عارف حسینیؒ امام زمانہؑ کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی سوچ رکھتے تھے، علامہ باقر زیدی