ہمیں سارے غزہ پر قبضہ کرنا چاہئے، صیہونی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ اپنے فوجیوں کی جان بچانا الیکشن کی باتوں سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ابھاریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیانات کو دُہراتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت کو بڑی غلطی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے سارے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی۔ ہمیں پوری طاقت سے آگے بڑھنا چاہئے اور کسی بھی انسانی امداد کو اس پٹی میں داخلے سے روکنا چاہئے۔ ایتمار بن گویر نے کہا کہ اپنے فوجیوں کی جان بچانا الیکشن کی باتوں سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سارے غزہ پر قبضہ کریں اور فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ابھاریں۔ مذکورہ صیہونی انتہاء پسند وزیر نے کہا کہ میں مغربی کنارے پر بھی تسلط کی حمایت کرتا ہوں۔ مکمل کامیابی اور حماس کی نابودی تک جنگ بندی نہیں ہونی چاہئے۔ ہمیں جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" بھی میرا ساتھ دیں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزراء غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی امداد روک کر اور کبھی بھیج کر۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ غزہ بھیجے جانے والے امدادی آٹے میں نشہ آور مواد شامل تھا۔ نیز امداد کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے معمول بن چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔