مسلم لیگ ن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں، صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں،مسلم لیگ ن کو 7جنرل نشستوں پر 8مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ نے 6جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم سے متعلق احکامات جاری کرے اورحتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف سے روکا جائے۔
سندھ حکومت کا موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا حکم، شہریوں پر مالی بوجھ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں مسلم لیگ ن
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔
راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔
افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب کی وفد کے ہمراہ اسد قیصر کے ظہرانے میں شرکت
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی، دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کیں مگر روکا گیا، پارٹی میں بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں انہیں خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں۔
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
مزید :