Islam Times:
2025-07-04@19:45:37 GMT

کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟

رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اگلے 2 روز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 28.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںیو ایم ٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105،عسکری ٹین 88، لا ہور امر یکن سکول105، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 102،جوہر ٹاون 75، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 99 اور شا ہراہ قائد اعظم پر 82 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • 15 جولائی کے بعد ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری
  • کراچی والوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی؛ کئی علاقوں میں سیلاب و لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
  • لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
  • ملک میں حالیہ بارشوں سے اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی
  • کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان