کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
فوٹو: آئی این پی
کراچی میں کلفٹن کا ساحل ان دنوں سیپیوں سے سفید ہوگیا ہے۔
سمندر کی لہریں اور مد و جزر اکثر گہرے پانی سے ہلکی چیزوں کو کنارے پر لے آتی ہیں، سیپیاں، خول، اور دیگر سمندری مخلوقات مون سون کے دوران ہر سال ہی لہروں کے ساتھ ساحل پر پہنچتی ہیں، یہ سیپیاں کون سی ہیں اور ماحول میں ان کی اہمیت کیا ہے؟
جانئے اس رپورٹ میں :۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک بھرمیں انڈسٹریل خام مال کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا،عاطف اکرام شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن اف پاکستان چیمبر آف کامرس(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں انڈسٹریل خام مال کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،جس کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کے ساتھ پیداوری لاگت میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔گزشتہ روزفیڈریشن ہا?س کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایف پی سی سی ائی کے صدر نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں اندسٹریل خام کیمیکل کی قلت کا سامنا ہے اور اس کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینجرس پیٹرولیم ایکٹ 1937 میں صرف وہ ہی کیمیکل جس میں ہائیڈرو کاربن شامل ہے وہ اس فہرست میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کرے تاکہ انڈسٹری انڈسٹریل کیمیکل کو امپورٹ کرسکے۔اس موقع پرسینئرنائب صدر ایف پی سی سی ائی ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ وہ کیمیکل جس میں ہائیڈرو کاربن شامل نہیں ہے اس کو فوری طور پر امپورٹ فہرست سے باہر کیا جائے۔حکومت جس لیبارٹری سے چاہیے ٹیسٹ کروالے ،لیکن جس میں ہائیڈرو کاربن نہ ہو اس کو فہرست سے نکال جائے۔ ثاقب فیاض نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ہدایت پر ڈی جی ایکسپولیزو عبد العلی خان سے ملاقات ہوئی ہے۔جس میں یہ انڈسٹری ان کو ن تمام انڈسٹریل خام مال کی لسٹ دی جائے گی جس میں ہائیڈرو کاربن شامل نہیں ہے اور ساتھ ہی ان کی رپورٹس کی دی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی ایل ایکٹ 1937 کے تحت جس اندسٹریل خام مال میں ہائیڈرو کاربن نہیں ہے اس کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چیئرمین ٹینرز ایسوی ایشن حامد ارشد نے کہا کہ انڈسٹیل خام مال کی قلت سے لیدر گارمنٹس ،فٹ وئیر ،ہینڈ گلوز ،پینٹ انڈسٹری ،ٹیکسٹائل سمیت مختلف انڈسٹری میں انے والے دنوں قلت کے باعث کام رکنے کا بھی اندیشہ ہے۔ کیمیکل اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے بھی انڈسٹریل خام مال کی قلت کی وجہ سے انڈسٹریوں میں کام متاثر ہورہا ہے، ہم نے اپنے ممبران کو ہدایت کردی ہے کہ جب تک انڈسٹریل کیمیکل کو امپورٹ کی سہولت نہ دی جائے اس وقت تک کیمیکل کی امپورٹ نہ کی جائے تاکہ انہیں بھاری ڈیمرج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔