امام حسین (ع) کی قربانی ہر دور کے لئے مشعل راہ ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ امام حسین (ع) کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج یوم عاشورا کے موقع پر پورے بھارت میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ عزاداران بھارت کے مختلف شہروں اور قصبوں میں کربلا کے شہداء بالخصوص حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلے۔ اس موقع پر بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر لیڈروں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے عاشورا کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی پیغامات جاری کئے اور امام حسین (ع) کی قربانی کو امن، جدوجہد اور حق کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا۔ حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین (ع) کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیئے، جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے امام حسین (ع) کی شہادت کو صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر اور ابدی پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کی قربانی ہر اس انسان کے لئے مشعلِ راہ ہے جو ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے۔
کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ کے موقع پر ہم حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے امام حسین (ع) کی قربانی کو صرف مذہبی پہلو تک محدود نہ رکھتے ہوئے اسے انسانیت، حق، اور آزادی کی جدوجہد کا عالمی استعارہ قرار دیا۔ کانگریس لیڈران کے بیانات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ امام حسین (ع) کی شہادت صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ اخلاق، قربانی، آزادی اور انسانی وقار کی علامت ہے، جو دنیا بھر کے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جا رہا ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات امام حسین (ع) کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکارجن کھڑگے نے قربانی کو کی قربانی کے لئے
پڑھیں:
وقعہ کربلا سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے: مسرت جمشید چیمہ
سٹی42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے،ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے امام حسین کی مثال صبر ،برداشت ،ظلم کیخلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نےعاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کیلئے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ۖ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کیلئے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ، بدعنوانی اور ظلم سے اسلامی معاشرے کی حفاظت کیلئے ایک اصولی موقف تھا،اس جرتمندانہ عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں ظلم اور غلط کام کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، چاہے اس کیلئے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔
سکھر ؛ موبائل سروس بند
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین کے ساتھی جو اس پرآشوب دن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے ہمیں وفاداری، راست بازی اور حق و انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتے ہیں،کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث اور عظیم تر بھلائی کے لیے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے۔