آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ، اہم عہدہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی اجارہ داری میں اضافہ ہوگیا، چیئرمین جے شاہ کے بعد ایک اور بھارتی شخص اہم عہدہ پانے میں کامیاب ہوگئے۔
سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا، 25 ممالک کے 2500 امیدواروں نے سی ای او کے لے اپلائی کیا تھا۔
آئی سی سی کے چیِئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ سنجوگ انٹرنیشنل اسپورٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی آئی سی سی میں آمد کی خوشی ہے۔
چیئرمین آئی سی سی کا کہنا تھا یقین ہے کہ بطور چیف ایگزیکٹو وہ ادارے کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی چیئرمین کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو ملنے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے اگر ہم بانی چیئرمین سے نہیں ملیں گے تو کیسے بات ہوگی؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، بانی چیئرمین کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔