لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ایک اور خط سامنے آگیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 2 بڑی جماعتوں میں طے پانے والا میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کیلئے میثاق جمہوریت تباہ کیا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے لکھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا۔ عوام کے جمہوری حقوق کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی اسیر رہنماؤں کے کُھلے خط میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کےلیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، قومی مفاد کی کسی بھی ترمیم میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ماضی میں فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لیا مگر انہوں نے آخر میں ووٹ نہیں دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر اسپیکر آفس میں اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کیے تھے، 27ویں ترمیم کےلیے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتری کے لیے ترامیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، پارلیمنٹ اگر قانون سازی نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک: اسد قیصر
  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
  • وال چاکنگ پر اب دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے
  • پیپلز پارٹی آئینی عدالت پرمتفق، میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں،رانا ثناء
  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش