خیبر پختونخوا میں پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔
ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ
یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔
حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔
حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔
دوسری جانب جہاز کے تجارتی مینیجر "اسٹیم شپنگ" نے وضاحت دی ہے کہ یہ جہاز چین سے ترکی کھاد اور لوہا لے جا رہا تھا اور اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
حوثیوں کے اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں واقع حدیدہ، راس عیسیٰ، الصلیف بندرگاہوں اور راس کتیب بجلی گھر پر بمباری کی۔
اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایک ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جو حوثیوں کے قبضے میں موجود جہاز گلیکسی لیڈر پر نصب تھا۔
حوثی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور یمن میں حوثیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔