پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کوالالمپور: پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ہفتہ کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔وانگ ای نے کہا کہ اِس سال مشرقی ایشیائی سمٹ کی 20ویں سالگرہ ہے، تمام فریقوں کو اِس موقع کو باہمی افہام و تفہیم، امن و استحکام کی بحالی اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ چین کی جانب سے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اول، مکالمے کی بحالی۔ چین اِس سال کے سربراہی اجلاس میں 20ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری اعلامیہ جاری کرنے کی حمایت کرتا ہے جو اجلاس کی مستقبل کی سمت متعین کرے گا۔دوسرا، ترقی کی جانب واپسی۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے اور خطے میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔تیسرا، کھلے پن کی جانب واپسی۔ ہم خطے میں سرد جنگ کی ذہنیت، گروہی تصادم کو درآمد کرنے اور کسی بھی قسم کے بند “چھوٹے حلقے” تشکیل دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ تائیوان علاقے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ “تائیوان کی علیحدگی” کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور بیرونی قوتوں کی سرپرستی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممالک واضح موقف کے ساتھ ایک چین کے اصول پر قائم رہیں گے، ہر قسم کی”تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کریں گے اور چین کی وحدت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشرقی ایشیائی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،
اس موقع پراسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔