جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے ۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔