پنجاب میں کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی شروع
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک یکساں بنائے جائیں گے۔ سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے سستے اور قابلِ استطاعت رہائشی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سہولیات سے بھرپور سستے رہائشی مواقع پیدا کرنے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور قانونی فریم ورک کو یکساں کیا جائے گا تاکہ سرکاری اور نجی ہاؤسنگ سکیموں میں سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نئے قوانین کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیموں کو سماجی ذمہ داری کے تحت کچھ فیصد علاقے کو سستے اور قابلِ استطاعت گھروں کے لیے مختص کرنا ہوگا۔
یہ قانون سازی اور قانونی فریم ورک مکمل کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا، پھاٹا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہوگا تاکہ عوام کو سستے اور معیاری رہائش کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سستے اور
پڑھیں:
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی سخت پابندی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔