اس سال بذریعہ سڑک ایران، عراق کا سفر ممنوع قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں سال اربعین کے لیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں ہو گی، زائرین صرف فضائی راستے کے ذریعے جا سکیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیشِ نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا،
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کر دی، ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں زائرین کی سہولت کے لیے پاکستان، ایران اور عراق نے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
تہران میں سہ ملکی وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، گروپ آرگنائزر سسٹم سے غیر قانونی طور پر عراق اور ایران جانے والوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آرگنائزرز زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دار ہوں گے، ایران اور عراق بھی نئے نظام کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آرگنائزرز زائرین کی وطن واپسی کے ذمے دار ہوں گے، ایران اور عراق بھی نئے نظام کے ساتھ ہیں، سب جانتے ہیں کہ اربعین پر لاکھوں زائرین عراق جاتے ہیں، عراقی حکومت جس طرح لاکھوں زائرین کی دیکھ بھال کرتی ہے وہ قابلِ تحسین ہے، زائرین سے متعلق عراق، ایران کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں، یکم جنوری 2026ء کے بعد پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، صرف وہی لوگ انفرادی طور پر عراق جا سکیں گے جنہیں سفارتخانہ خصوصی ویزا جاری کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایران اور عراق جا سکیں گے محسن نقوی زائرین کی کے لیے
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔