وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔

ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح کیے گئے یا یہ سب مرے ہوئے گدھے تھے؟ پلیز یہ بھی پتہ کر کے بتائیں کہ گدھوں کا گوشت کس کس مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا اور کون کون سے ریسٹورنٹ پر اس کے کباب بن رہے تھے؟

اتنے زیادہ گدھے ذبح کئے گئے یا یہ سب مرے ہوئے گدھے تھے؟ پلیز یہ بھی پتہ کر کے بتائیں کہ گدھوں کا گوشت کس کس مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا اور کون کون سے ریسٹورنٹ پر اس کے کباب بن رہے تھے؟ https://t.

co/fAGh944FYK

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 26, 2025

اطہر سلیم نے طنزاً لکھا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد ہوا ہے، برگر بچے پہلے لاہوریوں کا مذاق اڑاتے تھے۔

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی چھاپہ 25 من گدھے کا گوشت برآمد..
برگر بچے پہلے لاہوریوں کا مذاق اڑاتے تھے ???? pic.twitter.com/2mWsBmfJnL

— Ather Salem® (@AthSa01) July 26, 2025

فیصل خان نے لکھا کہ طاقتوروں کے شہر اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہو رہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والوں آپ گدھے کھا رہے تھے۔

طاقتوروں کے شہر اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہو رہا تھا، فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر گوشت کے ساتھ ساتھ زندہ گدھے بھی پکڑ لئے

اسلام آباد والوں آپ گدھے کھا رہیں تھے ???? pic.twitter.com/lPTFiS4myz

— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 26, 2025

شکیل چوہدری لکھتے ہیں کہ گدھے کا گوشت کھانے میں لاہور تنہا نہیں رہا کیونکہ اب اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

گدھے کا گوشت کھانے میں لاہور تنہا نہیں رہا کیونکہ اب اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے @ExpressNewsPK

اس پر اک معصومانہ سوال

گدھے کا گوشت کھانے کے شوقین لوگوں کا تعلق پہلے لاہور اور اب اسلام آباد کی حکمرانی سے تو نہیں۔؟؟ #StrayKids ???????????? pic.twitter.com/z90Km1yKnw

— Shakeel Choudhry (@ShakeelChPPP) July 27, 2025

عمر دراز گوندل نے کہا کہ لاہور پر طعنہ زنی کرنے والے بتائیں اسلام آباد میں اتنی بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت کہاں استعمال ہوتا ہے؟

لاہور پر طعنہ زنی کرنے والے بتائیں اسلام آباد میں اتنی بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت کہاں استعمال ہوتا ہے ؟ ????

— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 26, 2025

بلال غوری نے لکھا کہ اسلام آبادسےگدھے کاگوشت برآمدہونے پرجو احباب متفکرہیں ان کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ میری متعلقہ تھانے کےSHOاوراسلام آباد انتظامیہ سے بات ہوئی ہے ان کاموقف ہے کہ گدھے کاگوشت بیف سے زیادہ مہنگا پڑتا ہے،یہ مقامی ہوٹلوں کے لیے نہیں بلکہ چینی باشندوں کےلیے تیارکیاجاتاتھا، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

اسلام آبادسےگدھے کاگوشت برآمدہونے پرجو احباب متفکرہیں انکے لیئے ایک اچھی خبر۔میری متعلقہ تھانے کےSHOاوراسلام آباد انتظامیہ سے بات ہوئی،انکاموقف ہے کہ گدھے کاگوشت بیف سے زیادہ مہنگاپڑتاہے،یہ مقامی ہوٹلوں کے لیئے نہیں بلکہ چینی باشندوں کےلیئے تیارکیاجاتاتھا،پریشانی کی کوئی بات نہیں

— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) July 27, 2025

ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے یہ گوشت کب سے مختلف ہوٹلوں میں استعمال ہو رہا ہے؟ دوسرا سوال یہ کون کون سے ہوٹلوں میں استعمال ہو رہاتھا؟ انتظامیہ کہاں تھی؟ اس دھندے میں کون کون ملوث ہے؟ یہ سب عوام کو بتایا جائے، کم از کم وہ ہوٹل فوری سیل کیے جائیں تاکہ بیچارے شہری جو کھا چکے مزید نہ کھائیں۔

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد، گدھے بھی برآمد ، سوال یہ ہے یہ گوشت کب سے مختلف ہوٹلوں میں استعمال ہو رہا ہے؟ دوسرا سوال یہ کون کون سے ہوٹلوں میں استعمال ہو رہاتھا؟ انتظامیہ کہاں تھی؟ اس دھندے میں کون کون ملوث ہے؟ یہ سب عوام کو بتایا جائے، کم از کم وہ ہوٹل فوری سیل کئے جائیں… pic.twitter.com/sQeZHm1Ycv

— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) July 27, 2025

فیض اللہ خان نے لکھا کہ اسلام آباد میں گدھے کھلانے والے ہوٹل چیک کرلیں۔ مکہ مدینہ ماشاءاللہ کے ساتھ کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوگا ’لذیذ عمدہ اور معیاری کھانوں کا واحد مرکز‘۔

اسلام آباد میں گدھے کھلانے والے ہوٹل چیک کرلیں مکہ مدینہ ماشاءاللہ کیساتھ کیساتھ یہ بھی لکھا ہوگا " لذیذ عمدہ اور معیاری کھانوں کا واحد مرکز " pic.twitter.com/1CI43b9077

— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) July 27, 2025

واضح رہے کہ چند سال قبل پنجاب کے شہر لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔ اس پر ایک صارف نے لکھا کہ اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد لاہور اور اسلام آباد آمنے سامنے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بہت طعنے مارتے تھے برگرز سنا ہے منوں کے حساب ہڑپ کر گئے ہیں، برگز پتہ لگا کر بتانا کن ہن ہوٹلوں میں سپلائی ہوا۔

???? اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد لاہور اور اسلام آباد آمنے سامنے

بہت طعنے مارتے تھے برگرز سنا ہے منوں کے حساب ہڑپ کر گئے ہیں

جواب دو اسلام آباد والوں ۔۔۔۔۔

برگز پتہ لگا کر بتانا کن ہن ہوٹلوں میں سپلائی ہوا ۔۔۔???? pic.twitter.com/WH4sGXOKbQ

— Raja Asim (@rajaasim313) July 27, 2025

عمران خان نے لکھا کہ اسلام آباد والو ذرا بتائیں ذائقہ کیسا تھا۔

اسلام اباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ترنول سے 25 من گدھے کا گوشت برامد 50 گدھے بھی برامد
اسلام آباد والوں ذرا بتائیں ذائقہ کیسا تھا ???? pic.twitter.com/59rALzWyJk

— عمران خان (@lmrankhanISP1) July 26, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت چینی اور گدھے گدھے کا گوشت لاہور میں گدھے کا گوشت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں گدھے کا گوشت چینی اور گدھے گدھے کا گوشت اسلام آباد میں گدھے گدھے کا گوشت برآمد اسلام آباد والوں میں گدھے کا گوشت من گدھے کا گوشت فوڈ اتھارٹی میں سپلائی کون کون سے سوال یہ رہا تھا کے بعد یہ بھی

پڑھیں:

گدھے کے گوشت سے متعلق ایک ہفتے قبل معلومات مل چکی تھیں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد

اسلام آباد:

ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر نظر رکھتی ہیں، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے۔

عرفان میمن نے کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے، موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکی دار کو گرفتار کر لیا گیا، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے یہ کام گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا، اس سے پہلے کتنے گدھے ذبح ہوئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا یہ تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کچھ غیر ملکی شہریوں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹس ہیں، گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کا ثبوت موجود نہیں کہ حتمی رائے دی جاسکے پولیس کی جانب سے معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تمام ریسٹورنٹس کا سرپرائز وزٹس کے ذریعے انسپکشن کیا جاتا ہے، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو دو سال میں اسلام آباد میں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ٹیمز کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی سرپرائز دورے کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گدھے کے گوشت سے متعلق ایک ہفتے قبل معلومات مل چکی تھیں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد
  • اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
  • اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد: پولیس تحقیقات میں ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج
  • اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت
  • اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد
  • اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد
  • اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، 25 من گوشت، 60 زندہ گدھے برآمد