کراچی، دو دریا پر نامعلوم شخص کی دو بچوں سمیت مبینہ خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں ایک شخص نے دو بچوں کو سمندر میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی اور چھیپا فاؤنڈیشن کے غوطہ خور موقع پر پہنچے اور تینوں کی تلاش شروع کردی۔
عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا، موقع پر موجود لوگوں نے انھیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں بچوں کی عمریں پانچ سے چھ برس کے درمیان تھیں۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا ہے جو جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور پولیس تشدد میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔