ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان تبدیلیوں کی تعداد بھول گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
انگلینڈ سے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شبمن گل پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کی تعداد ہی بھول گئے۔
شبمن گل پانچویں ٹیسٹ میں ایک بار پھر ٹاس ہار گئے جس کے بعد فرسٹریشن یا کسی اور سبب وہ تبدیلیاں یاد نہیں رکھ سکے۔
جب ٹاس کے موقع پر پریزینٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے گل سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ہم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں، دھرو جوریل، کرن نائر اور پراسدھ کرشنا کو ریشابھ پنت، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا کی جگہ الیون میں شامل کیا ہے۔
ٹیم شیٹ سے معلوم ہوا کہ بھارت نے اصل میں الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، شبمن گل، آکاش دیپ کا ذکر کرنا بھول گئے جنہیں گروئن انجری کی وجہ سے چوتھے میچ میں آرام دیا گیا تھا، ان کی واپسی ہوئی اور انشول کمبوج کو جگہ خالی کرنا پڑی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف وزراءسے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزراء، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے میٹنگز ہوئی تھیں، جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا کے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے، بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا ءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا اور مشیروں کو فارغ کر کے فعال لوگوں کو آگے لایا جائے۔
نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو محکموں کی تبدیلی اور کابینہ سے بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔
کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ریڈار میں آنے والے وزرا اور مشیروں نے کارروائی سے بچنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہیں۔