پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ملتان ،مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)دن رات اور ہر موسم میں دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔(جاری ہے)
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید ترین Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی جس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔اٹیک ہیلی کاپٹر Z-10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔دورے کے آغاز پر ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرجوش استقبال کیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل عاصم منیر ا رمی چیف کے مطابق پاک فوج
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔