لیجنڈز لیگ میں پاکستان کی شکست پر سریش رائنا زہر اگلنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کراچی:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کی شکست پر بھارت کا سابق کرکٹر سریش رائنا اپنی روایتی تنگ نظری سے باز نہ آیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا۔
پاکستان چیمپئنز کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی مگر سریش رائنا نے اپنی بھڑاس پاکستان پر نکالتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کے ذریعے نہ صرف پاکستان پر طنز کیا بلکہ جنوبی افریقا کے بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچری کا سہارا لے کر اپنی دشمنی چھپانے کی ناکام کوشش کی۔
سریش رائنا نے ڈھٹائی سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوتا تو بھارت پاکستان کو “کچل” دیتا حالانکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت چیمپئنز صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا اور وہاں پاکستان کا سامنا کرنے کے خوف سے راہ فرار اختیار کرلی۔
What a knock by @ABdeVilliers17 in the final, absolutely smashed it
Had we played, we would’ve crushed them too, but we chose our nation above everything else.
Full respect to @EaseMyTrip and @nishantpitti for standing firm and not supporting any match involving them. That’s…
— Suresh Raina???????? (@ImRaina) August 2, 2025
پوری دنیا نے دیکھا کہ بھارت چیمپئنز کی ٹیم نے دونوں میچز ’پہلے گروپ میچ میں اور پھر سیمی فائنل میں‘ بزدلی کے ساتھ راہ فرار اختیار کی۔
سیاسی بہانے تراشتے ہوئے بھارتی ٹیم نے میدان میں آنے سے انکار کیا حالانکہ انکے کئی کھلاڑی پاکستان سے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔
سریش رائنا نے EaseMyTrip کے شریک بانی نشانت پٹی کی بھی تعریف کی جس نے گرین شرٹس کی موجودگی کی وجہ سے فائنل میچ کی اسپانسرشپ واپس لے لی تھی۔
30 جولائی کو EaseMyTrip نے اعلان کیا تھا کہ وہ 31 جولائی کو برمنگھم میں شیڈول بھارت بمقابلہ پاکستان سیمی فائنل کے اسپانسر نہیں ہوں گے۔
یہ وہی کمپنی ہے جو خود کو ’سیکولر‘ کہتی ہے لیکن کھیل کو سیاست میں گھسیٹ کر نفرت کے ایجنڈے کو ہوا دے رہی ہے۔
ہار کا خوف ہو یا قوم پرستی کا ڈرامہ بھارت کی اس بزدلی پر کھیل سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو مایوسی ہوئی۔
WCL کے مالک ہرشِت تومر نے بھی تسلیم کیا کہ بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار تھے مگر “عوامی جذبات” کا بہانہ بنا کر ٹیم نے اجتماعی طور پر کھیلنے سے انکار کیا۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
MUMBAI:بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا وولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
بھارت کی اوپنرز سمرتی مندھنا اور شیفالی ورما نے بالترتیب 45 اور 87 رنز کی اننگز کھیلی اور 104 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور دیگر بیٹرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مجموعی کارکردگی سے ایک اچھا مجموعی ترتیب دیا۔
دیپتی شرما نے 58 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی اننگز میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں رچا گوشا نمایاں تھیں جنہوں نے 3 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے آیبونگا کھاکا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والی بیٹر انیکی بوش صفر پر پویلین لوٹ گئیں، جس کے بعد سونے لوس نے 25 رنز بنا کر کپتان کا کچھ دیر ساتھ دیا اور اسکور 114 رنز تک پہنچایا۔
کپتان لاورا نے 98 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک اچھی اننگز ضرورت کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے ان کا کسی نے بھرپور ساتھ نہیں دیا تاہم انیری ڈیرکسین نے 35 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی تیسری گیند پر 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پہلی مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
???????????????????????????????????? ???????? ???????????? ???????????????????? ????????????
India clinch their maiden Women’s @cricketworldcup title at #CWC25 ???? pic.twitter.com/S19w75A4Ch
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کرکے بھارت کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ چمپیئن بنوایا۔
شیفالی ورما کو میچ اور دیپتی شرما کو ورلڈکپ 2025 کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔