گوجرانوالہ: نامعلوم ملزم کی گھرمیں گھس کر2سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔
متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ کھیل رہی تھی اور اس افسوس ناک واقعے کے بعد اس نے اپنی والدہ کو جگایا، والدہ نے بچی کی حالت دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
گلزار