دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی ای)نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور لرننگ پرمٹ سے متعلق نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درھم مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ اور ہیوی بسوں، مکینیکل مشینری اور ہیوی گاڑیوں کے لیے فیس 200 درھم ہو گی۔
(جاری ہے)
محکمہ ٹریفک میں فائل کھولنے پر 200 درھم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ فیس 50 درھم اور آئی ٹیسٹ کے لیے کم از کم 140 اور زیادہ سے زیادہ 180 درھم فیس رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر درخواست گزار کو 20 درھم انوویشن اور نالج فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے 21 سال سے کم عمر افراد سے 100 درھم جبکہ 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے 300 درھم فیس وصول کی جائے گی جس میں 20 درھم انوویشن فیس شامل ہے۔روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی درخواست گزار ڈرائیونگ لائسنس کی کیٹگری کو مینول سے آٹو میٹک یا آٹو میٹک سے مینول میں تبدیل کرنا چاہے تو 200 درھم اضافی فیس اور 20 درھم انوویشن چارجز ادا کرنا ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے
پڑھیں:
دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک کیفے نے دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کر کے شائقینِ کافی کو حیران کر دیا ہے۔ یہ نایاب کافی پانامہ میں اگنے والی مخصوص پھلیوں سے تیار کی جاتی ہے اور اس کی فی کپ قیمت 3 ہزار 600 درہم (تقریباً 980 امریکی ڈالر) ہے۔
دبئی طویل عرصے سے اپنے غیر معمولی اور پُرتعیش منصوبوں کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے، جہاں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، انڈور اسکی ایریا والا شاپنگ مال اور مصنوعی جزائر جیسے منصوبے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔ اب اسی فہرست میں دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کرنے والا “جولِتھ کیفے” بھی شامل ہوگیا ہے۔
کیفے کے شریک بانی سیرکان ساگسوز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دبئی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ درست ثابت ہوا، کیونکہ یہاں ہمارا کیفے بہت تیزی سے کافی کے شائقین کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔
سیرکان ساگسوز نے بتایا ہے کہ یہ کافی اپنی خوشبو اور ذائقے کے امتزاج کے باعث منفرد حیثیت رکھتی ہے، کیفے کے افتتاحی ہفتے میں ہی تقریباً 400 کپ اس خاص کافی کے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔
ساگسوز نے مزید کہا کہ اس کافی میں چنبیلی جیسے سفید پھولوں کی خوشبو، نارنجی اور برگاموٹ جیسی ترش تازگی کے ساتھ خوبانی اور آڑو کا ہلکا ذائقہ شامل ہے، جب کہ اس کا اختتامی ذائقہ شہد جیسا میٹھا اور نرم محسوس ہوتا ہے۔
یہ خاص کافی اپنی نایابیت، خوشبو اور پیچیدہ ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پُرتعیش کافی کے شائقین کے لیے ایک نئی کشش بن گئی ہے۔