WE News:
2025-09-19@19:36:28 GMT

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟

گزشتہ روز ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اپنا دو روزہ دورۂ پاکستان مکمل کرکے ایران واپس پہنچے، جس کے بعد پاکستان میں قائم ایرانی سفارت خانے نے “تشکرِ پاکستان” کا پیغام جاری کیا اور کہا کہ پاک ایران بھائی چارہ اِس وقت مضبوط ترین ہو چکا ہے۔

ایرانی صدر، جو اسرائیل جنگ کے دوران ایک میزائل حملے میں معمولی زخمی بھی ہوئے تھے، یہ اُن کا جنگ کے بعد کسی ملک کا پہلا دورہ تھا، جو پاکستان کے لیے ایرانی قیادت اور عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ، جس طرح امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایران کے ساتھ پاکستان کی پیغام رسانی پر اعتماد کا اظہار کیا، اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور امریکا دونوں ممالک پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

یہ اعتماد دونوں ممالک اور خطے کے معاشی مفادات کے لیے کس طرح بارآور ثابت ہو سکتا ہے، اس پر ہم نے سفارتی ماہرین کی آراء جاننے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے چند تفصیلات کا جائزہ لیتے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کو سالانہ 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا، اور اس مقصد کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ تفتان–میرجاوہ سرحدی کراسنگ کے مشترکہ استعمال پر ایک معاہدہ طے پایا، جس سے باہمی تجارت میں سہولت متوقع ہے۔

ایران نے سی پیک کے ذریعے چین سے یورپ تک تجارت کے راستے کو پاکستان سے جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا، جس سے پاکستان کو علاقائی ٹرانزٹ کے طور پر اہم مقام حاصل ہوگا۔ صدر پزیشکیان نے پاکستان کو ’اپنا دوسرا گھر‘ قرار دیا اور اسرائیل–ایران تنازع میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی قربت بڑھی۔ پاکستان نے بھی حالیہ ہندوستان–پاکستان کشیدگی میں ایران کی حمایت پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔ اس سیاسی یکجہتی نے دونوں ممالک کو مضبوط موقف اور اصولی شراکت داری کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے ایرانی صدر پزشکیان کی ملاقات، دونوں رہنماؤں میں کیا گفتگو ہوئی؟

صدر پزیشکیان کی علمائے کرام سے ملاقات ہوئی، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری نے ثقافتی اور روایتی رشتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

دورے کے دوران سائنس، ٹیکنالوجی، سیاحت، قدرتی آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں پر تعاون کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے، جس سے دو طرفہ تعاون کی بنیاد مضبوط ہوئی۔

امریکا کا مؤقف

واشنگٹن میں ولسن سینٹر سے وابستہ امریکی ماہر جنوب ایشیائی اُمور مائیکل کوگلمین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان غیر متوقع تعلقات کی بہتری کا ایک محرک پاکستان کا ایران کے ساتھ ثالثی کردار تھا اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ممکنہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اس سے متعلق کچھ تجاویز سامنے رکھی تھیں۔ مارکو روبیو کی اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں بھی اس بات کا ذکر کیا گیا۔ ایران–اسرائیل حالیہ جنگ کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان یہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔

ایران اور امریکا دونوں پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں: مسعود خان

پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے وی نیوز کے ایک سوال پر کہ آیا پاکستان اور ایران کے بہتر ہوتے تعلقات پر امریکا کو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا، کہا کہ امریکا کھلم کھلا تو ایران سے تجارتی پابندیاں ہٹانے کی بات نہیں کر سکتا، لیکن امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران چین کو تیل بیچتا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں، اور اگر ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا ارادہ ترک کر دے تو ایران پر سے معاشی پابندیاں بھی ہٹائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے درمیان حالیہ ملاقات میں امریکا نے ایران کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دوسری طرف ایرانی صدر کا حالیہ دورہ بھی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ایران اور امریکا دونوں پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر اب پاکستان کے لیے پاک–ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت کرنا ممکن ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر پزشکیان کا دورہ پاکستان، سی پیک میں شمولیت، تجارتی ہدف بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی

مسعود خان نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ایران سرحدی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنا کر کارروائیاں کر سکیں گے، اور پاک–ایران سرحد جو دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی آئی ہے، اُس کے حوالے سے ایران اپنے سرحدی علاقوں بلوچستان و سیستان، جبکہ پاکستان اپنے بلوچستان میں کارروائیاں کر سکتا ہے۔

اس دورے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوا کہ ایران–اسرائیل جنگ سے قبل بھارت ایران کا قریبی شراکت دار تھا اور چاہ بہار بندرگاہ کا انصرام سنبھال رہا تھا، لیکن اب ایران کو بھارت کے کردار کی سمجھ آئی ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہے، کیونکہ ایرانی سرحد سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے زیادہ تر بھارتی مدد شامل ہوتی ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے دورۂ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک اور سیاسی تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان آئے تھے، لیکن کچھ عرصے بعد وہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے۔

ایرانی صدر کے اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ایران–اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدر کا کسی بھی ملک کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا، اور اس پس منظر میں جب ایرانی صدر پاکستان آ رہے ہیں تو اس کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ جنگ کے دوران خلیجی ریاستوں نے بھی ایران کا ساتھ دیا تھا اور پاکستان نے بھی، اس لیے پاکستان کے لیے اس دورے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں معاہدات اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کی بات کی گئی، جس کا زیادہ تر حصہ ایران کے حق میں ہے، کیونکہ ایران پاکستان کو 2.

4 ارب ڈالر جبکہ پاکستان ایران کو 70 کروڑ ڈالر کی برآمدات کرتا ہے۔

تینوں بڑی طاقتوں کے مفادات ایران اور افغانستان میں ہیں، سفیر وحید احمد

پاکستان کے سابق سفیر سفیر وحید احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، روس اور چین تینوں بڑی طاقتوں کے مفادات ایران اور افغانستان کے اندر موجود ہیں، اور ان دونوں ملکوں کے ساتھ پیش رفت کے لیے پاکستان کا کردار بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے اور یہ ایک بہت مثبت پیش رفت ہے۔ چین اور روس افغانستان کے ذریعے تجارتی راستوں کو منسلک کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بعد اُن ملکوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے دورے کیے، جنہوں نے پاکستان کی حمایت کی تھی، ان میں ایران بھی شامل تھا۔ اسی طرح ایرانی صدر نے بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرنے کے لیے دورۂ پاکستان کیا۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے ایران کی کھل کر حمایت کی تھی اور ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گرم جوشی کا ایک بار پھر اعادہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری پروگرام جاری رہیگا، جنگ بندی دیرپا نہیں، ایرانی صدر کا الجزیرہ کو انٹرویو

وحید احمد نے کہا کہ گزشتہ سال کے اوائل میں جب پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے تو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ ایسی صورتِ حال کے بعد دونوں ممالک کی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلخیوں کو پسِ پشت ڈالا اور نئے تعلقات کی بنیاد رکھی، جو بہت شاندار ثابت ہوئی۔ پاکستان اور ایران دونوں ملکوں کی قیادت نے شاندار سیاسی حکمت عملی کا ثبوت دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش بھی موجود ہے اور مواقع بھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی حصوں میں انفراسٹرکچر تھوڑا کمزور ہے، اس لیے وہاں ایران کے ساتھ تجارت بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، جس طرح ایران نے چین سے تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور ایران میں چینی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے، تو اگر پاکستان ایران اور چین کے درمیان زمینی راستہ بناتا ہے تو یہ پورے خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا ایران پاکستان دورہ پاکستان صدر مسعود پزیشکیان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایران پاکستان دورہ پاکستان صدر مسعود پزیشکیان پاکستان اور ایران کے مسعود پزیشکیان پاکستان کے لیے ایران کے ساتھ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دورۂ پاکستان یہ بھی پڑھیں دونوں ملکوں دونوں ممالک پاکستان پر پاکستان نے اور امریکا کہ پاکستان پاکستان کی کہا کہ پاک تعلقات کی کے درمیان ایران اور نے کہا کہ کہ ایران کی اہمیت کے دوران کی حمایت نے ایران ثابت ہو پیش رفت لیے پاک نے بھی جنگ کے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟

پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو بعض مبصرین عرب خطے کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا دونوں خطوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ دفاع کیا جائے گا اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔

گزشتہ دو برس کے دوران غزہ جنگ، پڑوسی ممالک پر حملے اور قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے نے خطے کی صورت حال کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جھڑپ نے دونوں ایٹمی ہمسایوں کو مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ایسے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ ریاض کے الیمامہ پیلس میں ایک اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے نے نہ صرف دونوں اسلامی برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے کہ بلکہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاسی اور دفاعی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔واضح رہے کہ وسطی ایشیائی اور عرب ریاستوں کا دفاع علاقائی اور عالمی طاقتوں سے مضبوط دفاعی تعاون سے جڑا ہے اور پاکستان نہ صرف اس خطے کی اہم دفاعی طاقت ہے بلکہ اسلامی دنیا کی واحد نوکلیئر پاور بھی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے اسٹِمسن سینٹر سے وابستہ سینئر تجزیہ کار اسفند یار میر نے معاہدے کو دونوں ممالک کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا۔ ان کے مطابق پاکستان نے سرد جنگ کے دوران امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کیے تھے جو بعد ازاں ختم ہو گئے جب کہ چین کے ساتھ وسیع تعاون کے باوجود کوئی باضابطہ دفاعی معاہدہ موجود نہیں۔

سڈنی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے محقق محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مستقبل میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے لیے بھی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ ان کے بقول اس سے مشترکہ فوجی تربیت، دفاعی پیداوار اور سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی ممکنہ توسیع کے امکانات کھلیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں برس جون میں ایران پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 12 روز تک جنگ جاری رہی۔ اسرائیلی کارروائیوں کا سلسلہ ایران تک ہی نہ رکا بلکہ اس نے 9 ستمبر کو غزہ جنگ کے ثالث ملک قطر پر بھی فضائی حملہ کیا، جس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے مشترکہ دفاعی نظام فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ان حالات میں خلیجی ممالک امریکی سیکیورٹی ضمانت پر انحصار کم کرتے ہوئے پاکستان، ترکی اور مصر جیسے علاقائی ممالک کو فطری شراکت دار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال شفاف اور فوری تحقیقات کیلئے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
  • ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • مودی کیلیے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟
  • وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • بھارت کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو کتنا مضبوط بنادیا؟
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران