وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے: ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر اعظم جناب محمد شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس اہم دورے کے دوران یادگار اور تاریخی لمحات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’صدر جناب آصف علی زرداری کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایرانی وفد کی ایوان صدر میں میزبانی کی‘۔
ایرانی سفیر نے ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ ’فیلڈ مارشل جناب عاصم منیر کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی باوقار موجودگی اور قیمتی تعاون نے اس اعلیٰ سطح کے دورے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار اور وزارتِ خارجہ کے اُن کے محنتی اور پیشہ ورانہ ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس دورے کی اعلیٰ سطح پر انتظام و انصرام اور ہم آہنگی میں کلیدی کردار ادا کیا‘۔انہوں نے میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شکریہ ادا کرتا ہوں کردار ادا کیا ایرانی سفیر جنہوں نے ایران کے کا کہنا کا بھی
پڑھیں:
نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی کی نماز جنازہ ادا
صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔
نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام ،میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، چودھری عابد شیر علی، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیا ء بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید ، اشتیاق احمد لون سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔