پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کی سمت سمندری سفر کی سہولت کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بحری روابط کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق ’سی کیپرز‘ نامی کمپنی کو ایران اور خلیج کی جانب فیری سروس چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے، جس سے زائرین اور بیرونِ ملک محنت کشوں کو کم لاگت اور سہولت سے بھرپور سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کا مقصد عوام کو محفوظ، آرام دہ اور اقتصادی سمندری سفر فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے نہ صرف پاکستان کی سمندری معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ خطے میں سیاحت اور باہمی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
وزیر حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ فیری سروس کے عملی آغاز کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران پاکستان راہ ہموار فیری سروس لائسنس کی منظوری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاکستان راہ ہموار فیری سروس لائسنس کی منظوری وی نیوز فیری سروس کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار: نو منتخب اور رخصت ہونے والی کابینہ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات
سپریم کورٹ بار کی نو منتخب اور رخصت ہونے والی کابینہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں اور انصاف کی فراہمی میں دونوں کا کلیدی کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک سال مکمل، سپریم کورٹ میں کیا کچھ بدلا؟
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفد کو عدالتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ’ون ونڈو آپریشن‘ کے تحت سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعتیں سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود پالیسی کے مطابق ہی مقرر کی جارہی ہیں تاکہ شفافیت اور مساوات کو یقینی بنایا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس سپریم کورٹ