لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم مشہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی، وزیراعظم نے ان کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی ۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے وہ بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اپنے لباس اور عجیب فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔