وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی T20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف T20 سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرزکی مزارعلامہ اقبالؒ پرحاضری
دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور اس کامیابی کو بہترین ٹیم ورک اور عزم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کی بھرپور کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے لکھا کہ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا، اُمید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم
واضح رہے کہ پاکستان نے پیر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریاں تھیں۔
موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک گرفتار
صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 74 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 15، فہیم اشرف نے 10، خوشدل شاہ نے 11 اور حارث نے 2 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی اور 13 رنز سے شکست کھا گئی۔
اداکاربلال عباس سے نکاح،درفشاں سلیم نے لب کشائی کر دی
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔